نئی دہلی، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے ہاسن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا رو پڑے۔اس پر بی جے پی نے نشانہ لگایا ہے۔بی جے پی نے کہا کہ یہی رونے کاہنرہے،2019 کے انتخابات کے لئے پہلا ڈراما شروع ہو گیا ہے۔آج ماڈیا میں دیوگوڑا فیملی کا ڈرامہ جاری رہ سکتا ہے۔بی جے پی نے کہا کہ اگررونا ایک فن ہے تو ایچ ڈی دیوگوڑا اور ان کا خاندان دہائیوں سے مسلسل لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لئے رونے کے فن کا استعمال کرنے میں مہارت رکھتا ہے،حقیقت یہ ہے کہ انتخابات سے قبل دیوگوڑا اور ان کا خاندان روتا ہے اور انتخابات کے بعد ان کے خاندان کو ووٹ دینے والے روتے ہیں۔
بتا دیں کہ ہاسن میں پوتے پرجول ریوننا کے لئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم دیو گوڑا رو پڑے تھے،ان پر کنبہ پروری کو فروغ دینے کا الزام لگا تھا۔دیوگوڑا کے ساتھ ان کے بڑے بیٹے ایچ ڈی ریوننا اور پرجول ریوننا بھی رو پڑے۔بتا دیں کہ دیوگوڑا کے دونوں پوتوں۔ نکھل کمارسوامي کو ماڈیا اور پرجول ریوننا کو ہاسن سیٹ سے لوک سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔